ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے، مگر معاہدے کے لیے ابھی تیار نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے، مگر معاہدے کے لیے ابھی تیار نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پہلے کے مقابلے میں مذاکرات کے حوالے سے زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، تاہم وہ اب بھی کسی معاہدے کے لیے تیار نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان رابطے اور بات چیت جاری ہے، لیکن اس مرحلے پر کسی حتمی معاہدے کے امکانات ابھی واضح نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کے رویے میں پہلے کے مقابلے میں مثبت تبدیلی نظر آ رہی ہے اور وہ مذاکرات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے، تاہم کسی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی مزید پیش رفت کی ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں ہونے والی پیش رفت سے ہی یہ واضح ہوگا کہ آیا دونوں ممالک کسی قابل قبول معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں یا نہیں۔