بیجنگ(یواین پی)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی ہائی کورٹ نے چین مخالف فرد جمی لائی کو غیر ملکی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت کے دو کیسوں اور فتنہ انگیز مواد کو شائع کرنے کے ایک کیس میں مجرم قرار دیا۔ پیر کے روز چینی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون کے نفاذ کے بعد قومی سلامتی کے تحفظ کی ایک منصفانہ کارروائی ہے، اور ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کے روح کی مکمل عکاسی کرتی ہے