کینیڈا ، شہریت ملنے کے بعد بھی بعض افراد سے سرٹیفکیٹ واپس طلب کرلئے گئے

 اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈا میں حکومت نے کچھ نئے شہریوں کے شہریت کے معاملات دوبارہ جانچنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں متعدد ایسے افراد کو امیگریشن، ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا کی جانب سے خطوط موصول ہوئے   جن میں بتایا گیا ہے کہ ان کی شہریت کی منظوری کے باوجود ان کے کیسز دوبارہ جائزے  کیلئے  کھولے جا رہے ہیں۔ ان میں سے بعض افراد کو پہلے ہی کینیڈین پاسپورٹ، سوشل انشورنس نمبر اور شہریت کے سرکاری دستاویزات جاری کیے جا چکے تھے اور وہ کینیڈا منتقل ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق متاثرہ افراد کی بڑی تعداد ان لوگوں پر مشتمل ہے جنہوں نے حالیہ قانونی تبدیلیوں کے بعد شہریت بذریعہ نسب حاصل کی تھی