جکارتہ (آئی این پی )انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل رائیڈ شیئرنگ ڈرائیور کی ہلاکت کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ طلبہ نے اس واقعے کے خلاف جمعہ کو پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا تھا۔یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب پولیس پارلیمنٹ کے قریب مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کر رہی تھی