پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھرسپردِ خاک

نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی ،سماجی ،دینی ، کاروباری ، اہل علاقہ نے شرکت کی
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔عرفان شفیع کو داتا پیرہنجر قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا ۔ نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی ،سماجی ،دینی ، کاروباری اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔ عرفان شفیع کھوکھرایم این ایز ملک سیف الملوک کھوکھر ، افضل کھوکھر کے بھتیجے اور صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کے تایا زاد بھائی تھے۔صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق ، بلال یاسین نے شرکت کی۔ممبران پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان، میاں عمران جاوید ، شیر علی گورچانی بھی جنازہ میں موجود تھے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق،میاں عامر محمود ، ملک بلال کھوکھر ، صدر ہال روڈ بابر محمود،چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ ،سابق میئر لاہورملک مبشر اور مختلف سرکاری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔مرحوم کی نماز جنازہ قاری ظفر احمد شاہ نے پڑھائی۔