لاہور (کرائم رپورٹر) صوبائی وزیرکھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کے تایا زاد بھائی ایم پی اے ملک عرفان شفیع کھوکھر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،مرحوم کو داتا پیر پنجر قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا،قاری ظفر احمد شاہ نے ملک عرفان شفیع کھوکھر کی نماز جنازہ پڑھائی، نماز جنازہ میں ایم این ایز ملک سیف الملوک کھوکھر، افضل کھوکھر ، ملک شفیع کھوکھر،صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر ، صوبائی وزرا خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال یاسین اوردیگرنے شرکت کی۔