کراچی (آئی این پی )مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے استثنیٰ کا مطالبہ تو نبی کریم ؐ نے معصوم ہونے کے باوجود نہیں کیا اور نہ ہی کسی خلیفہ راشد نے عدالت میں یا اپنے اقدامات کے لیے استثنیٰ مانگا ہے ہمارے حکمرانوں کو اس سے سبق حاصل کرنا چاہیے۔مجلس اتحاد امت پاکستان کے تحت مشاورتی علمی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مدارس کے معاملہ میں جو باتیں پہلے سے طے شدہ ہیں انہیں بار بار نہ چھیڑا جائے بلکہ مدارس کے بارے میں جو اقدامات طے شدہ ہیں ان پر عمل کیا جائے