کراچی (خصوصی رپورٹ)معروف عالم دین اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان ڈینگی میں مبتلا ہونے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل ہیں ،مفتی عبدالرزاق نقشبندی کے ان کی طبیعت قدرے بہتر ہے انھوں نے ہسپتال میں نمازیں بھی ادا کیں، ڈاکٹرز نے انھیں مکمل آرام کا مشورہ دیاہے، امید ہے کہ ڈاکٹرزمفتی صاحب کو بدھ کو ہسپتال سے گھر منتقل ہو نے کی اجازت دے دیں گے ، اہلخانہ نے مفتی منیب الرحمان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔