حکمرانوں کو شام کے حالات سے سبق سیکھنا چاہیے:علامہ راجا ناصر

 ملک کے اندر مارشل لاء،تحریک انصاف کو طاقت کے بل بوتے پر کچلا جا رہا ہے، میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد( آ ئی این پی) وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو شام کے حالات سے سبق سیکھنا چاہیے۔پاکستان کے 25 کروڑ عوام افواج پاکستان کی سیکنڈ ڈیفنس لائن ہے۔ایک سازش کے تحت افواج پاکستان اور عوام میں دوریاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ملک کے اندر مارشل لاء ہے۔تحریک انصاف کو طاقت کے بل بوتے پر کچلا جا رہا ہے۔پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی کا راز یہی ہے کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔سول نافرمانی کی تحریک عملا شروع ہوگئی تو ملکی حالات خراب ہو جائیں گے۔تشدد ظلم اور جبر کی بنیاد پر حکومت زیادہ دیر تک نہیں کی جا سکتی۔پاکستانی اسٹیبلشمنٹ مزید تجربات سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے لیے حکومت کو ماحول اچھا بنانا چاہیے۔