مطالبات نہ مانے تو ملک گیر پہیہ جام ہڑتال :منی مزدا ایسوسی ایشن

لاہور (کرائم رپورٹر)پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر تنویر جٹ نے ٹرانسپورٹرز کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہاہیکہ حکومتی یقین دہانی پر پہلے بھی پنجاب اور سندھ میں ہڑتالیں ختم کیں مگر وعدوں پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ مطالبات تسلیم نہ کیے تو ملک گیرپہیہ جام ہڑتال کرینگے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹوکن ٹیکس، ٹول ٹیکس اور ٹرانسفر فیس میں 200 سے 300 فیصد اضافہ فوری واپس لیکر ناجائز چالانوں کا سلسلہ بند کیا جائے، ڈیزل و پٹرول کی قیمتیں ایران جنگ سے پہلی والی سطح پر لائی جائیں۔