منشیات زہریلا قاتل ،طلباء تعلیم پر توجہ دیں: محمد نوید

منشیات سے پاک، صحت مند اور باشعور معاشرہ تشکیل دینا ہوگا:ایس ایس پی
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے مطابق نوجوان نسل ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہے، سماج دشمن عناصر نوجوانوں کو منشیات بالخصوص آئس کی دلدل میں پھنساکر ان کا مستقبل داؤ پر لگانا چاہتے ہیں،منشیات ایک زہریلاقاتل ہے جو انسان کی صحت، سوچ، کردار اور معاشرے کو تباہی کی طرف لے جاتا ہے، والدین اور اساتذہ کو نوجوان نسل کی مستقبل کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔طلباء اپنی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں اور منشیات بالخصوص آئس کے استعمال سے اجتناب کریں ۔معاشرے میں ایک مہذب شہری بن کر ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔