کراچی (آئی این پی)گورنر سندھ نے مولانافضل الرحمان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کر دی۔جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سیاسی یکجہتی، اسلامی برادرممالک سے تعلقات میں بہتری کیلئے مثالی کردار پر ڈگری دی گئی۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے ہمیشہ مسئلے کا حل نکالا ہے انہوں نے ہمیشہ اپنا مثبت رول پیش کیا ہے اور تمام جماعتیں جب مشکل میں ہوتی ہیں تو مولانا کے دروازے پر جاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مولانا کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی ہے آج سے مولانا ڈاکٹر مولانا فضل الرحمان بن چکے ہیں