سائبر خطرات، نیشنل کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سکیورٹی قائم

 نیشنل کمیٹی سرکاری انفارمیشن سسٹمز کی سکیورٹی کا جائزہ لے گی‘کمزوریوں کی نشاندھی کرے گی
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے نیشنل کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سیکورٹی قائم کردی۔ کمیٹی سائبر خطرات اور قومی سلامتی کو لاحق خدشات کا جائزہ لے گی۔رپورٹ کے مطابق اداروں کی سائبر سکیورٹی کا نظام بہتر بنانے کیلئے  وفاقی حکومت نے نیشنل کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن سیکیورٹی قائم کر دی ہے۔ نیشنل کمیٹی سرکاری انفارمیشن سسٹمز کی سیکیورٹی کا جائزہ لے گی وزارتوں اور اداروں کے آئی ٹی سسٹمز میں سائبر کمزوریوں کی نشاندہی کی جائے گی۔کمیٹی انفارمیشن سیکیورٹی کے گیپ اسسمنٹ کرے گی۔ سائبر خطرات کم کرنے کیلئے اصلاحی اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔کمیٹی قومی سائبر سیکیورٹی فریم ورک کو مثر بنانے کی سفارشات تیار کرے گی۔ سرکاری اداروں میں انفارمیشن سیکیورٹی عملدرآمد کی نگرانی کرے گی۔ صحت، توانائی، ایوی ایشن اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کا سائبر جائزہ لیا جائے گا۔