حکومت نے 2025ء کے لیے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق آئندہ سال 40 سرکاری چھٹیاں ہوں گی، جن میں 17 عام تعطیلات اور 23 اختیاری چھٹیاں شامل ہیں۔
2025ء میں ہونے والی اہم تعطیلات میں 5 فروری کو یومِ کشمیر، 23 مارچ کو یومِ پاکستان، یکم مئی کو یومِ مزدور، 28 مئی کو یومِ تکبیر، 30، 31 مارچ اور یکم اپریل کو عیدالفطر کی تعطیلات شامل ہیں۔ اسی طرح، عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 7 سے 9 جون، نویں اور دسویں محرم کی چھٹیاں 5 اور 6 جولائی، 14 اگست کو یومِ آزادی، 5 یا 6 ستمبر کو عیدمیلاد النبی ﷺ، 9 نومبر کو یومِ اقبال، 25 دسمبر کو یومِ قائدِاعظم/کرسمس اور 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے یومِ کرسمس کی چھٹی ہو گی۔
اسلامی چھٹیوں کے لیے متوقع تاریخوں کے مطابق چاند کی رویت کے حساب سے نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، 2025ء میں بینکوں کے لیے یکم جنوری، یکم مارچ اور یکم جولائی کو چھٹیاں ہوں گی۔نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی، جبکہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں تین سے زیادہ اختیاری چھٹیاں نہیں دی جائیں گی۔