عید کی چھٹیوں میں سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند، ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال

عید کی چھٹیوں میں سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند، ایمرجنسی 24 گھنٹے فعال

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور (OPD) بند رہیں گے۔

ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز 24 گھنٹے فعال رہیں گے تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری علاج ممکن ہو۔عید کے دوران ایمرجنسی خدمات میں ڈاکٹرز، طبی عملہ اور ادویات کی مکمل دستیابی یقینی بنائی جائے گی تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران معمولی امراض کی صورت میں مناسب منصوبہ بندی کریں اور ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ہسپتال پہنچیں۔