سیالکوٹ ، کراچی (خصوصی رپورٹ)ایف آئی اینے عمرے کے بہانے سعودی عرب جانے والی 3 گداگر خواتین کو سیالکوٹ ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ سعودی عرب سے واپسی پر مشکوک ٹریول ہسٹری دیکھ کر تفتیش کی گئی، خواتین عمرے کے بجائے سعودی عرب میں گداگری کرتی رہیں۔خواتین کا تعلق ملتان، مظفر گڑھ اور رحیم یار خان سے ہے۔ علاوہ ازیں گداگری کی وجہ سے ڈی پورٹ کیے گئے شخص کو دوبارہ سعودی عرب جانے کی کوشش میں کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی ایترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر الہاندو پنہور کو امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کیا۔مسافر نے 2 لاکھ 40 ہزار روپے میں دوبارہ ویزا اور ٹکٹ ایجنٹ عبدالشکور سے لیا، ایجنٹ نے مسافر کو سعودی عرب پہنچنے کے بعد بھیک مانگنے کا مشورہ دیا تھا۔