ساہیوال( خصوصی رپورٹ)ساہیوال اور نواح سے 11 گداگر گرفتار کر لئے گئے۔ ہڑپہ پولیس نے سٹیشن کے قریب شوکت،ا?رے والا چوک میں محمدعلی،حافظ چوک میں حق نواز،تھانہ یوسف والا پولیس نے غوثیہ چوک میں آ دتہ،نورشاہ موڑ پر خرم شہزاد،اڈایوسف والا سے محمدطارق،محمدناصر،61/5-Lمیں اصغر،نورشاہ پولیس نے گیمبر روڈ پر محمداسحاق اور ڈیرہ رحیم پولیس نے مالن شاہ چوک میں محمدارشاد کو بھیک مانگتے ہوئے گرفتار کیا۔