لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں پولیس نے عمرہ کر کے واپس آنے والی خواتین کو پی ٹی آئی ورکر سمجھ کر گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق خواتین کو پولیس اہلکاروں نے پریزن وین میں منتقل کیا تاہم جب خواتین نے اپنے پاسپورٹ اور کاغذات دکھائے تو پولیس نے انہیں رہا کر دی پولیس کی اس غلط شناخت پر خواتین کو جلد ہی چھوڑ دیا گیا لیکن اس واقعے نے شہریوں میں تشویش کی لہر پیدا کر دی۔