لاہور(کرائم رپورٹر)یکی گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کی 260 تیار پتنگیں 39 کیمیکل ڈور کی چرخیاں 4 دستانے ڈور سمیٹنے والی مشین اور ٹیپ برآمد کرلیا گیاملزم آن لائن آڈر لیکر لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی کا سامان پہنچاتا تھاملزم کو خفیہ اطلاع پر پتنگوں سے بھرے بیگوں سمیت گرفتار کیاملزم عمران پابندی کے باوجود پتنگیں تیار کر کے پنجاب اور دیگر صوبوں میں پتنگ بازی کے سامان کی ترسیل کرتا تھا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ۔ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے پتنگ فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے پر یکی گیٹ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کے مطابق پتنگ سازی و فروشی کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے