پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی،ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ٹبی سٹی پولیس نے پتنگ فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم ولید کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود پتنگ فروشی کے کاروبار میں ملوث تھا اور پتنگوں کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ اور بڑے تھیلوں کا استعمال کرتا تھاایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 120 پتنگیں اور 10 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لی گئیں، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہیچھٹی کے روز پتنگ بازی کے منصوبے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیے گئے۔ انہوں نے پتنگ فروشی کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او ٹبی سٹی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ انسدادِ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی کے حوالے سے کڑی نگرانی جاری ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔