پتنگ فروشی پر 4 ملزم پکڑے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے باوجود پتنگیں فروخت کرنے والے چار ملزمان کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق شاد باغ پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کو رنگ برنگی 100 سے زائد تیار پتنگوں 35 کیمیکل ڈور کی چرخیوں اور ڈور کے پنوں سمیت گرفتار کیاملزمان پتنگوں کی سپلائی کے لیے کپڑے کے تھیلوں اور شاپر بیگ کا استعمال کرتے تھیملزمان پابندی کے باوجود خونی کھیل کا سامان شہر میں فروخت کررہے تھیگرفتار ملزمان میں زین العابدین ،منیب ،زمان اور ارسلان شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی نیشاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی، سازی اور اسکی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں