کوالالمپور(آئی این پی )ملائیشیا میں فلو (انفلوئنزا ) کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ۔ وزارتِ تعلیم کے ایک اعلی عہدیدار کے مطابق ملک بھر میں تقریبا 6 ہزار طلبہ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث کچھ اسکولوں کو طلبہ اور عملے کی حفاظت کے لئے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وزارتِ تعلیم کے ڈائریکٹر جنرل محفوظ اعظم احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں متعدی بیماریوں سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے، خاص طور پر کووِڈ-19 وبا کے دوران ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسکولوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی گئی ہے، جن میں ماسک کا استعمال، صفائی کا خاص خیال رکھنے اور طلبہ کے بڑے اجتماعات کو محدود کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں