کلمہ چوک سنچری ٹاور ، دوکان میں آگ لگ گئی

 لاہور(کرائم رپورٹر)کلمہ چوک سنچری ٹاور واقع دوکان میں آگ لگ گئی بتایا گیا ہے کہ کلمہ چوک سنچری ٹاور پلازہ گرائونڈ فلورواقع دوکان میں آگ لگ گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ریسکیو ذرائع کے مطابق دھواں بھر جانے کے باعث پھنسے ہوئے شہریوں کو ریسکیو اہلکار سپیشلائزڈ وہیکل کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا