کراچی (آئی این پی )کراچی کے علاقے لیاری میں گینگ وار کے سابقہ کمانڈر رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان کو دورانِ واردات لیاری کلاکوٹ سے گرفتار کیا گیا، اسلحہ و چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق ضلع سٹی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ کمانڈر رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو ساتھی سمیت دورانِ واردات رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزمان کو تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا