ملزمان سے2 موٹر سائیکلز، جیولری، نقدی،2 پستول اور گولیاں برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ڈکیت گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی عتیق ڈکیت گینگ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ملزمان میں سرغنہ عتیق اور عثمان شامل ہیں ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے2 موٹر سائیکلز، جیولری، نقدی،2 پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی،ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان کا مختلف علاقوں میں گن پوائینٹ پر وارداتیں کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے ملزمان سے برآمدہ موٹر سائیکلیں پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھیں،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکیمزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیا ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ رضوان خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں