سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں سونا مہنگا

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں سونا مہنگا

سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 سعودی مارکیٹ میں 24 قیراط کے سونے کی قیمت ایک گرام کے لیے 316 ریال، 22 قیراط کا ایک گرام 289.23 ریال، 18 قیراط کا ایک گرام 237 ریال، اور 21 قیراط کا ایک گرام 276.50 ریال پر فروخت ہو رہا ہے۔اگر بات کی جائے 8 گرام سونے کی، تو 21 قیراط کے 8 گرام کا سونا 2,657.22 ریال، 22 قیراط کا 2,783.75 ریال، اور 24 قیراط کا 3,036.82 ریال میں دستیاب ہے۔ ایک اونس سونا 9,829 ریال میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب، پاکستان میں آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن نے سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔ ہفتہ کے روز 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی قیمت 273,400 روپے فی تولہ ہو گئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوا، جس سے اس کی قیمت 234,396 روپے ہو گئی۔