عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی چار دن کی کمی کے بعد دوبارہ مہنگے ہو گئے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1,000 روپے اضافے کے بعد 523,762 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 449,041 روپے ہو گئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 128 روپے کے اضافے سے 8,569 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 5,019 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔