عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا، قیمتوں میں اضافہ جاری

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا، قیمتوں میں اضافہ جاری

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ ہوا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 4015 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے، جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہوگیا ہے۔

 اسی طرح، دس گرام سونا 1115 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے کا ہوگیا ہے۔ چاندی کی قیمت بھی 25 روپے اضافے کے ساتھ 5152 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔اس سے پہلے، کاروباری ہفتے کے آخری روز 1 نومبر کو عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر سستا ہوکر 4002 ڈالر فی اونس تک گر گیا تھا، اور مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1600 روپے سست ہوکر 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر آ گیا تھا۔ اسی طرح، دس گرام سونا 1372 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 62 ہزار 278 روپے اور ایک تولہ چاندی 65 روپے کی کمی کے ساتھ 5127 روپے کی ہو گئی تھی۔