معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔
اپنی درخواست میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے اور وہ ایک سال جیل میں رہیں، بعد ازاں ضمانت منظور ہوئی۔ تاہم، انہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ ان کا نام مزید خفیہ مقدمات میں بھی شامل کیا گیا ہے۔خدیجہ شاہ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کی گرفتاری کو روکا جائے اور انہیں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی اجازت دی جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں کرنے سے بھی روکا جائے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔خدیجہ شاہ نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی ہے کہ انہیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں تاکہ وہ اپنے دفاع میں مناسب اقدامات اٹھا سکیں۔