پشاور ہائی کورٹ: خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع، گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائی کورٹ: خدیجہ شاہ کی حفاظتی ضمانت میں توسیع، گرفتاری سے روک دیا

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما، خدیجہ شاہ، کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے انہیں کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔خدیجہ شاہ کے وکیل، عالم خان ایدنزی ایڈووکیٹ، نے عدالت کو بتایا کہ ان کی موکلہ کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے خدیجہ شاہ سے ان کے عہدے کے بارے میں استفسار کیا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ان کے پاس اس وقت کوئی عہدہ نہیں ہے، تاہم ان کا نام مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کے لیے ہے اور مخصوص نشستوں کا کیس ابھی تک سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔عدالت نے خدیجہ شاہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کر دی اور انہیں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ ساتھ ہی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ان کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔