راولپنڈی کی پیپلز کالونی میں گیس لیکیج سے دھماکا، 5 افراد زخمی

راولپنڈی کی پیپلز کالونی میں گیس لیکیج سے دھماکا، 5 افراد زخمی

راولپنڈی کی پیپلز کالونی میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک باپ اور چار بچے جھلس گئے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 42 سالہ والد اور 3 سے 7 سال کی عمر کے بچے شامل ہیں۔ دھماکے سے ہونے والی آگ کے باعث شدید زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ہولی فیملی اسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔