شوکت یوسفزئی: مذاکرات کا نتیجہ فوری نہیں آ سکتا

شوکت یوسفزئی: مذاکرات کا نتیجہ فوری نہیں آ سکتا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ ایک دن میں مذاکرات کا نتیجہ نہیں نکل سکتا اور اس کے لیے وقت درکار ہوگا۔

 انہوں نے پی ٹی آئی کے بانئ عمران خان کی سول نافرمانی کی کال کے حوالے سے کہا کہ وہ خود اس کو مؤخر کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ دھرنا دینے والے اسلام آباد ہی آتے ہیں، تو کیوں پی ٹی آئی کو اس کا الزام دیا جاتا ہے؟پی ٹی آئی رہنما نے سیاسی کارکنوں پر دہشت گردی کے مقدمات کو غیر مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو جیل میں رکھا گیا ہے اور عدالتوں سے انصاف ملنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عدالتیں کارکنوں کو رہا کرتی ہیں تو پولیس کو انہیں گرفتار کرنے کا کیا حق ہے؟

مذاکرات کے حوالے سے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ان میں 26 ویں آئینی ترمیم، مہنگائی اور عوام کے مینڈیٹ کی چوری کے بارے میں بات کی جائے گی۔ جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے 16 جوانوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے اپنے بچے تھے اور ہم ان کے خلاف کسی کی توہین برداشت نہیں کریں گے۔شوکت یوسفزئی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی فوج کے خلاف بات کرنے والوں کی حمایت نہیں کر سکتی کیونکہ فوج پاکستان کی ہے۔