حکومت مذاکرات کو این آر او کا رنگ دے رہی ہے:شوکت یوسفزئی

حکومت مذاکرات کو این آر او کا رنگ دے رہی ہے:شوکت یوسفزئی

شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے مذاکرات کو این آر او کا رنگ دینا افسوسناک ہے اور اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی آئی ملک کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے مذاکرات چاہتی ہے۔

 انہوں نے حکومت کے رویے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر سنجیدگی سے اقدامات نہ کیے گئے تو مذاکرات کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ وفاقی وزراء کے بیانات غیر واضح ہیں اور حکومت کا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم جب چاہے اپنے رہنما سے مشاورت کر سکتی ہے، لیکن پی ٹی آئی کو یہ حق نہیں دیا جا رہا۔

انہوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ 190 ملین پاؤنڈز کے فیصلے کو بار بار مؤخر کیا جا رہا ہے، جس سے نظام انصاف کو دھچکا پہنچ رہا ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک سے باہر نہیں جائیں گے، بلکہ وہ عدالتی نظام کے ذریعے خود کو بے گناہ ثابت کر کے واپس آئیں گے اور کسی بھی این آر او کو قبول نہیں کریں گے۔