26 ویں ترمیم کے تحت صحت مند ماحول ہر شخص کا بنیادی حق :جسٹس جواد حسن
لاہور ( کرائم رپورٹر)سیکرٹری معدنیات اور ڈی جی ماحولیات نے لاہور ہائیکورٹ کو بتایاکہ پتھروں کی کرشنگ کی منظوری محکمہ ماحولیات کی پیشگی این او سی سے مشروط کردی گئی ،عدالت نے حکومت کے اعلیٰ افسران کے بیانات کی روشنی میں درخواستیں نمٹادیں۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے شہری اسد محمود اور دیگر کی درخواستوں پر سات صفحات کا تحریری حکم جاری کیا ،جسٹس جواد حسن نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہا کہ آلودگی کی خاتمے کے لئے تمام اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے ، 26 ویں آئینی ترمیم کے آرٹیکل 9 اے کے تحت صاف اور صحت مند ماحول ہر شخص کا بنیادی حق ہے، جسٹس جواد حسن نے دوران سماعت اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد عثمان خان کی کارکردگی کی تعریف بھی کی دوران سماعت عدالتی حکم پرسیکرٹری معدنیات، ڈی جی ماحولیات سمیت دیگر افسران اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل عثمان خان کے ہمراہ پیش ہوئے ،سیکرٹری معدنیات نے عدالت کو بتایا کہ مستقبل میں سٹون کرشنگ لیز یا تجدید محکمہ ماحولیات کے پیشگی این او سی کیبغیر نہیں ہوگی ،محکمانہ اقدام کے تناظر میں استدعا ہے کہ درخواست غیر مؤثردے کر نمٹائی جائے ،جسٹس جواد حسن نے لا افسر عثمان خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کی اور پیش ہونے والے افسران کی کارکردگی قابل تعریف ہے ، عدالت نے فریقین کے وکلاء کا موقف سن کر درخواستیں نمٹادیں۔