طلباو اساتذہ کے ڈیٹاکی درستگی کیلئے خصوصی مہم کا آغاز

 سکول انفارمیشن سسٹم میں موجودخامیوں کوفوری دورکرنے کاحکم 
لاہور (کرائم رپورٹر  ) پنجاب حکومت نے سکولوں میں طلباو اساتذہ کے ڈیٹاکی درستگی کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا،غلط تسلی بخش ڈیٹاپالیسی سازی کے عمل میں رکاوٹ بننے لگا۔پنجاب حکومت نے سکول انفارمیشن سسٹم میں موجودخامیوں کوفوری دورکرنے کاحکم دیا ہے۔ سکولوں کے ڈیٹاکی درستگی کویقینی بنانے کیلئے تعلیمی افسروں کونئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈٹیچرز کی جانب سے رپورٹ کیے گئے ڈیٹامیں متعدد خامیاں پائی گئی ہیں،طلباکی انرولمنٹ اورحاضری میں بڑافرق موجود ہے، سکولوں میں اساتذہ کی دستیابی کی معلومات غیرتسلی بخش ہیں۔ آئی ٹی و سائنس لیبز، بجلی ودیگربنیادی سہولیات بارے ڈیٹادرست نہیں۔تمام فیصلے سکول انفارمیشن سسٹم کے ڈیٹاکی بنیاد پر کیے جاتے ہیں،تمام سکولوں میں ڈیٹاکی درستگی کی بنیادی ذمہ داری ہیڈٹیچر کے سپردکردی گئی۔ڈی ڈی ای اوز ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں ڈیٹا کی درستگی کریں گے،چیف ایگزیکٹوافسران وڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کوکم ازکم10فیصدسکولوں کادورہ کرنیکی ہدایت کی گئی ،حکومت نے تمام افسران کو 31 دسمبر تک ڈیٹا کی درستگی مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔