، اے کیو آئی 300کی سطح سے نیچے نہ آسکا،دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرا نمبر
لاہور (کرائم رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضائیں بدستور آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس300کی سطح سے نیچے نہ آ سکا۔باغوں کا شہر لاہور 329اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں ہفتے کے روز بھی تیسرے نمبر پر رہا جبکہ 435اے کیو آئی کے ساتھ ڈھاکہ کا پہلا اور 386ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دہلی کا دوسرا نمبر رہا۔لاہور میں سب سے زیادہ 578ایئر کوالٹی انڈیکس رائیونڈ روڈ پر ریکارڈ کیا گیا، پولو گرا ئونڈ کینٹ میں 571اور ملتان روڈ پر اے کیو آئی 533رہا۔