ریاض(آئی این پی )سعودی پیراگلائیڈنگ فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل نے مملکت میں پیراگلائیڈنگ مشاغل کے آغازِ نو کی اجازت دے دی ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ اجازت، ضابطے کی کارروائیاں مکمل ہونے اور متعلقہ حکام سے رابطوں کے بعد دی گئی ہے جن میں حفاظت کے اعلی ترین معیار، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ طرزِ عمل کو یقینی بنایا جائے گا