ٹریکٹرٹرالی کی ٹکر،موٹرسائیکل سوارطالبعلم جاں بحق

ظفروال (خصوصی رپورٹ) کالج سے گھر جاتے ہوئے ٹریکٹرٹرالی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار طالبعلم جاں بحق ہوگیا،تفصیل کے مطابق موھلن موڑ کے قریب موھلن جبال روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار فہد ملک ولد ملک نعیم ساکن سٹیھالہ موقع پر جان کی بازی ہارگیا۔