وزیرداخلہ نے گارڈن ٹائون میں پاسپورٹ آفس کاد ورہ کیا ، سائلین نے محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا
24 گھنٹے آفس کھلنے سے بے پناہ رش ختم ہو گیا، پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جا رہا :محسن نقوی
لاہور(رپورٹ:عدنان ملک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں گارڈن ٹائون پاسپورٹ آفس سے ایجنٹ مافیا کا مکمل صفایا کرادیا جس پر سائلین نے محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔تفصیل کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائو ن کا اچانک دورہ کیا اور پاسپورٹ بنوانے کے لئے آئے شہریوں سے ملاقات کی، محسن نقوی نے شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے عمل کے بارے دریافت کیا، شہریوں نے پاسپورٹ بنوانے کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 24 گھنٹے پاسپورٹ آفس کھلنے سے بے پناہ رش ختم ہو گیا ہے۔ وزیر داخلہ مختلف کآنٹرز پر گئے اور شہریوں سے گفتگو کی، محسن نقوی نے بعض شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کے لیے احکامات دیئے، بعض شہریوں نے علاقے میں ایجنٹ مافیا کی شکایات کی جس پر وفاقی وزیرداخلہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو فوری کریک ڈائون کا حکم دیا۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا شہریوں کی سہولت سب سے زیادہ عزیز ہے، پاسپورٹ ملنے میں تاخیر کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جا رہا ہے، شہریوں کا اعتماد میرے لیے اطمینان کا باعث ہے۔