شام میں ایرانی سفارت خانے کا اہلکار فائرنگ میں ہلاک

 دمشق(آئی این پی )شام کے دارالحکومت میں ایرانی سفارت خانے میں کام کرنے والے ایک شخص کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت داود کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی کار میں گھر سے روانہ ہوا تھا۔ایرانی سفارت خانے کے ٹیکنیکل ممبر کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر کر اندھا دھند فائرنگ کی گئی جس میں گاڑی چھلنی ہوگئی۔اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔
ا