شام میں ترکیہ کے سفارت خانے نے 12 سال بعد دوبارہ کام شروع کر دیا

 دمشق (آئی این پی )شام میں ترکیہ کے سفارت خانے نے 12 سال بعد دوبارہ کام شروع کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں گذشتہ روز ترکیہ کے سفارتی مشن نے 12 سال کے وقفے کے بعد اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کیں اور ترکیہ کا پرچم سفارتخانے پر لہرایا گیا۔سفارتی مشن شروع ہونے کے بعد ترکیہ نے شام میں برہان کور اوغلو کو ناظم الامور مقرر کر دیا ہے۔