یونان میں شام کے سفارت خانے پر شامی اپوزیشن کا پرچم لہرا دیا گیا

ایتھنز(آئی این پی )یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں موجود شام کے سفارت خانے پر شامی اپوزیشن کا پرچم لہرا دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق شام میں عسکریت پسندوں کے دارالحکومت دمشق میں داخل ہونے اور صدر بشارالاسد کے مبینہ ملک سے فرار ہونے کے بعد شامی اپوزیشن کا جھنڈا ایتھنز میں موجود شامی سفارت خانے پر لہرایا گیا۔یونان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے این اے کے مطابق 3 افراد سفارت خانے میں داخل ہوئے اور انہوں نے عمارت پر جھنڈا لہرایا۔بعدازاں، افسران کو جائے وقوعہ پر بھیجا گیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ایک شخص کو سفارت خانے کی بالکونی میں الاسد کی تصویر پکڑے اور ڈکٹیٹر کا نعرہ لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔