قومی اسمبلی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا ان کیمرہ اجلاس کل ہوگا

 اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا ان کیمرہ اجلاس کل منگل کو چیئرمین رانا محمد قاسم نون کی شربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا اجلاس میں کشمیر کی سیاسی صورتحال سمیت جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی سفارشات پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی متعلقہ حکام کمیٹی کو اگاہ کریں گے ۔