باضابطہ طور پر قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کی تحریری درخواست بھی سپیکر اسمبلی کو پیش کرے گی
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے قائد حزب اختلاف کے لیے شاہ غلام قادر کو نامزد کر دیا۔آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیاست ، نئی حکومت کی تشکیل کے بعد اب اپوزیشن کی صفوں میں سیاست گرم ہوچکی ہے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن نے اپوزیشن بنچز سنبھالنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی نامزدگی مرکزی قیادت کے فیصلے سے کی گئی ہے۔شاہ غلام قادر کی قیادت میں ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کل سپیکر چودھری لطیف اکبر سے نہایت اہم ملاقات متوقع ہے۔ مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کو باضابطہ طور پر قائد حزب اختلاف نامزد کرنے کی تحریری درخواست بھی سپیکر اسمبلی کو پیش کرے گی۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر راجہ فاروق حیدر تحریری درخواست سپیکر کو پیش کریں گے