واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی ریاست شمالی کیلیفورنیا میں حکام نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر اپنے ایک سالہ بیٹے کا سر قلم کرنے کا شبہ ہے۔غیرملکی خبرررساںادارے کے مطابق سیکرامنٹو کانٹی شیرف کے محکمہ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ گھر سے انہیں گھر کے باہر ایک خاتون ملی جس نے انہیں بتایا کہ اس کے شوہر 28 سالہ آندرے ڈیمسکی نے اس پر حملہ کیا ہے۔ڈیمسکی بچے کے ساتھ گھر کے اندر موجود ہونے کے بارے میں جاننے کے بعد پولیس نے سیکرامنٹو کانٹی میں گھر پر چھاپہ مارا۔ جب اسے گرفتار کیا گیا تو انہیں سونے کے کمرے میں ایک بچے کا کٹا ہوا سرملا۔تفتیش کاروں نے بتایا کہ ڈیمسکی نے اپنی بیوی اور اس کی ماں کے گھر سے نکلنے کے بعد اپنے بیٹے کا سر قلم کرنے کے لیے چاقو کا استعمال کیا۔