5 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل، ملزم گرفتار

 پھوپھی زاد بھائی قاتل نکلا،دشمنی پر تیزدھار آلے سے گلاکاٹ دیا:پولیس 
پاکپتن،محمدنگر(خصوصی رپورٹ)تھانہ سٹی کی حدود میں گھر کے باہر کھیلتے 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے قتل کردیا، لاش نجی ہائوسنگ کالونی سے برآمد، کزن قاتل نکلا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ڈی پی او طارق ولایت کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی ہاشم نے ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی سے بھٹہ نمبر 2کے رہائشی محنت کش غلام فرید کیبیٹے اذان کو قتل کرنے والے ملزم اسکے پھوپھی زاد بھائی کو 12 گھنٹے میں ہی ٹریس کرکے گرفتار کر لیا، لاش ہوتہ روڈ پر چک 63 ای بی کے قریب ہائوسنگ کالونی سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دشمنی پرتیز دھار آلے سے بچے کا گلا کاٹ دیا، پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔