تل ابیب : میزائل حملے میں 30 اسرائیلی زخمی

تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل کے شہر تل ابیب میں حوثیوں کے میزائل حملے میں 30 اسرائیلی زخمی ہوگئے۔اسرائیل کی ایمرجنسی میڈیکل سروس میگن ڈیوڈ ایڈوم کے مطابق 16 افراد قریبی عمارتوں کی ٹوٹی ہوئی کھڑکیوں کے شیشے لگنے سے معمولی زخمی ہوئے جبکہ محفوظ علاقوں میں جاتے ہوئے مزید 14 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔