یمن :امریکا کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے، میزائل بھی مار گرایا

 حملوں کا مقصد حوثیوں کی کارروائیوں میں خلل ڈالنا اور انہیں کمزور کرنا ہے،امریکی سینیٹ کام
 واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں، جن میں دارالحکومت صنعا میں میزائلوں کے ذخیرے اور کمانڈ اینڈ کنٹرول تنصیب کو نشانہ بنایا گیا ہے۔قطر ی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں، جن میں میزائلوں کے ذخیرے اورکمانڈ اینڈ کنٹرول سائٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج کی کارروائیوں کی نگرانی کرنے والی امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام ) نے کہاہے کہ ان حملوں کا مقصد حوثیوں کی کارروائیوں میں خلل ڈالنا اور انہیں کمزور کرنا ہے۔سینٹ کام کے مطابق امریکا نے کارروائی کے دوران یکطرفہ حملہ کرنے والے ڈرونز اور اینٹی شپ کروز میزائل کو بھی مار گرایا۔