انقرہ(خصوصی رپورٹ)ترکیہ نے تصدیق کی ہے کہ نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے ایک اور ایرانی بیلسٹک میزائل کو فضائی حدود میں مار گرایا ہے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق ایران سے داغا گیا میزائل مشرقی بحیرہ روم میں نیٹو کے میزائل دفاعی نظام نے تباہ کیا۔ میزائل کے کچھ ٹکڑے غازی عنتاب کے قریب کھلے علاقے میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ پانچ دنوں میں دوسرا واقعہ ہے۔