قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے،عبدالعلیم خان

جوانوں نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر دیئے،وفاقی وزیر
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کے واقعہ کی  شدید مذمت کرتے ہوئے کہا  ہے کہ دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کے لئے ساری قوم پاک فوج کر ساتھ کھڑی ہے۔ جاری اپنے ایک بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا عسکری اداروں کے جوانوں نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر دیئے ۔ ان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالی غمزدہ خاندانوں کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے اور شہداکیدرجات بلند کرے۔